اٹک،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدآج مختلف تقاریب میں شرکت کریں

جمعہ 19 مئی 2017 21:56

اٹک،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدآج مختلف تقاریب میں شرکت کریں
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد بروز ہفتہ بیس مئی صبح دس بجے بنیادی مرکز صحت رنگو کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ گورنمنٹ ایم سی سکول برائے بوائز اٹک میں سہ پہر تین بجے محفل حسن قرات میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد شام ساڑھے پانچ بجے حضرو کے گاؤں صاحبہ کمالہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح بھی کریں گے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے اراکین کو اس موقع پر شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔