الیکشن کمیشن ، ڈائریکٹر جنرل الیکشن سمیت اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری

جمعہ 19 مئی 2017 21:56

الیکشن کمیشن ، ڈائریکٹر جنرل الیکشن سمیت اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل الیکشن سمیت اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن محمد یوسف خان خٹک کو ترقی دیکر ڈائریکٹر جنرل الیکشن تعینات کر دیا ہے جبکہ ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان شمشاد خان کو ترقی دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اور ریجنل الیکشن کمشنر بنوں ڈویژن محمد رزاق کو ترقی دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے اعلامئے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ہارون خان شنواری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن کا اضافہ چارج بھی دیدیا گیا ہے۔

(علی)

متعلقہ عنوان :