سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

جمعہ 19 مئی 2017 21:56

سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے، سعودی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔

ہم دہشت گردوں ، ان کے معاونت کاروں اور سہولت کاروں سب کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے امریکا اور سعودی عرب دونوں نے قربانیاں دی ہیں۔ ریاض میں امریکی۔ اسلامی سربراہ کانفرنس غیر مسبوق اور ہمہ جہت ہوگی جس کے نتیجے میں مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان تعلقات کے نئے ابواب کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ہم مغرب اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام مغرب کا دشمن نہیں۔خیال رہے کہ ہفتے اور اتوار کو ریاض میں تین سربراہ کانفرنسیں ہورہی ہیں۔ امریکا اور سعودی عرب سربراہ کانفرنس کے ساتھ امریکا اور خلیج سربراہ کانفرنس اور امریکا اور اسلامی سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں مسلمان ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ 

متعلقہ عنوان :