حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بدنام ڈاکو قربان گاہو مارا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 21:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بدنام ڈاکو قربان گاہو مارا گیا ،ٹنڈو جام تھانہ کی حدود میں واقع شفیع باؤنڈی کے پاس پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے بدنام ڈاکو قربان گاہو ہلاک ہو گیا، جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اسلم لانگاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹنڈو جام اور ایس ایچ او مارکیٹ ٹاورکا پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ شفیع باؤنڈی کے ساتھ ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کو 40 سنگین مقدمات میں مطلوب قربان گاہو ہلاک ہو گیا جس کے زندہ یا مردہ گرفتاری پر 5لاکھ روپے انعام مقرر تھاڈاکو سے پولیس کو اسلحہ و موٹر سائیکل بھی ملی ہے پولیس کے مطابق مقابلہ میں قربان گاہو کے دو ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے -

متعلقہ عنوان :