Live Updates

کوئٹہ میں تحریک انصاف کا جلسہ ، مشتاق احمد رئیسانی اور کلبھوشن یادیو مقررین کا ہدف تنقید کا نشانہ رہے

جمعہ 19 مئی 2017 21:52

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے دوران خزانہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مشتاق احمد رئیسانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے حاضر سروس ایجنٹ کلبھوشن یادیو مقررین کا ہدف تنقید کا نشانہ رہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ رکن قومی اسمبلی عمران خان ‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین رکن قومی اسمبلی نے بھی بلوچستان کے خزانہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مشتاق احمد رئیسانی کو اپنی تقاریر میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے جبکہ صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے سابق چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ کو کو بھی کرپشن کے حوالے سے ہدف تنقید کا نشانہ بنایا اس کے علاوہ مقررین نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے حاضر سروس ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی دہشت گردانہ کارروائیاں کے حوالے سے ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات