Live Updates

1 ہزار ب روپے کی کرپشن کو روکنے کے لئے عوام کو باہر نکلنا ہو گا ، عمران خان

وزیراعظم اینڈ کمپنی ڈان لیکس اور ملک بھر میں دہشت گردی پھیلانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یا دیو کے مسئلہ پر ملک قوم اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے بلوچستان میں بہت سے منصوبے مکمل نہ ہوسکے جن سے بلوچ عوام کو خوشحالی ملتی ، چیئرمین تحریک انصاف تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر بلوچستان کے احساس محرومی کو دور کرنے کے ساتھ یہاں کے وسائل کو صوبے کی تعمیر وترقی پر خرچ کرنے کے ساتھ پولیس کے نظام کو بہتر بنائے گی تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا کر خوشحالی لائی جا سکے، جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 19 مئی 2017 21:52

1 ہزار ب روپے کی کرپشن کو روکنے کے لئے عوام کو باہر نکلنا ہو گا ، عمران ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کے لوٹے جانیوالے سالانہ1 ہزار ب روپے کی کرپشن کو روکنے کے لئے عوام کو باہر نکلنا ہو گا تاکہ عوام کی دولت ان کی فلاح وبہبود پر خرچ ہو سکے اور بلوچستان سمیت پورا ملک ترقی کر سکے وزیراعظم اینڈ کمپنی ڈان لیکس اور ملک بھر میں دہشت گردی پھیلانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یا دیو کے مسئلہ پر ملک قوم اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے بلوچستان میں کچھی کینال کا زیر التواء منصوبے کی وجہ سے صوبے کی9 لاکھ ایکڑ اراضی جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں چشمہ بیراج کے منصوبے پر کام شروع نہ ہونے سی4 لاکھ ایکڑ اراضی زیر کاشت آنے سے رہ گئی ہے اگر یہ منصوبے مکمل ہوتے تو بلوچستان ترقی کر تا خوشحال ہو تا اور لو گوں کو فائدہ پہنچتا پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر بلوچستان کے احساس محرومی کو دور کرنے کے ساتھ یہاں کے وسائل کو صوبے کی تعمیر وترقی پر خرچ کرنے کے ساتھ پولیس کے نظام کو بہتر بنائے گی تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا کر خوشحالی لائی جا سکے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جمعہ کو کوئٹہ میں نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی ، مرکزی سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین، عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد ‘پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند‘ سینئر نائب صدر حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی‘ چوہدی شبیر احمد ‘ سردار خادم حسین وردگ‘ حاجی نور محمد دمڑ سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی‘ صوبائی رہنماء بھی موجود تھے عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور بلوچستان کو بیش بہا قدرتی وسائل سے نوازا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے ملک اور قوم کے مفادات کو مد نظر رکھنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھا جس کی وجہ سے ملک اور قوم کی دولت کو بے دریغ طریقے سے لوٹا گیا اور عوام کے پیسے کو ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کی بجائے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا جس طرح وزیراعظم نے عوام کے ٹیکس کی دولت کو لوٹ کر بیرونی ممالک میں کرپشن کے پیسے سے سرمایہ کاری کی اور بعد میں مہنگے فلیٹس خریدے انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر اور انڈیا کو کنگال کیا تھا اسی طرح شریف اینڈ کمپنی نے پورے پاکستان جبکہ زرداری اینڈ کمپنی نے کراچی ‘ اسفندیار اینڈ کمپنی نے کے پی کے مولانا فضل الرحمان اینڈ کمپنی اور محمودخان اچکزئی اینڈ کمپنی نے بھی اپنے خاندان کے ذریعے ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیکر اپنے خاندانوں کو سیاست کے ذریعے اقتدار میں لاکر ذاتی مفادات حاصل کئے جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری مہنگائی بڑھ رہی کیونکہ عوام کی دولت ان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے کے بجائے ان کمپنیوں کو مزید مضبوط بنانے اور کرپشن کے ذریعے انہیں ہم پر مسلط کرنے کے لئے کررہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف عوام میں شعور اجاگر کرکے اس کرپشن کو روکنے کیلئے عملی طورپر میدان میں نکلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے بننے والی جے آئی ٹی کو چاہئے کہ نوازشریف سے تمام معلومات حاصل کریں کہ ان کے اور ان کے بچوں سمیت خاندان کے بزنس کہاں کہاں اور کس ملک میں ہیں اور ان بزنس کو بنانے میں پیسا کہاں سے اور کیسے گیا یہ تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئے پاکستان کے عوام کی جانب سے ٹیکس کی مد میں جو پیسا حکومت کو جاتا اس میں سے سالانہ ایک ہزار ارب کرپشن کے ذریعے بیرونی ممالک چلا جاتا ہے ہم اس کرپشن کو روکنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اس میں عوام کو بھی باہر نکلنا ہوگا تاکہ وہ ملک و قوم کی اس کرپشن کے ذریعے لوٹی جانیوالی دولت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے اوریہ پیسا اگرپاکستان میں خرچ ہو تو ہمارے کتنے مسائل حل ہو سکتے ہیں لوگوں کو ریلیف ملک سکتا ہے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات دستیاب ہو سکتی ہ یں انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں کو کروڑوں روپے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دیئے جاتے ہیں وہ بھی ان پر خرچ ہونے کے بجائے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں جس طرح ایک سیکرٹری خزانہ کے گھر سے ڈھائی ارب روپے ملتے اور وہ ان پیسوں کی کرپشن کرتا ہے یہ عوام کا پیسہ ہے ہم نے اس کرپشن کو روکنا ہے اس میں عوام نے ہمارا ساتھ دینا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ڈان لیکس اور پانامہ لیکس سمیت ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے حاضر سروس ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملک ‘ قوم اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں بھی خیبرپختونخوا کی طرح پولیس کا نظام لائیں گے کیونکہ جب عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایاجاسکتا اس وقت تک خوشحالی و ترقی نہیں آسکتی اور نہ ہی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے کیونکہ کے پی کے میں پروفیشنل پولیس کا نظام لائے ہیں جس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے منصوبے بنانے چاہئے جس طرح کچھی کینال کے منصوبے کو کرپشن کی نظر کرکے صوبہ کی 9 لاکھ ایکڑ اراضی کو زیر کاشت آنے سے محروم رکھا گیا ہے اسی طرح کے پی کے میں 4 لاکھ ایکڑ اراضی کو چشمہ بیراج کے منصوبے کو التواء کا شکار بنا کر محروم رکھا ہے ہم ان منصوبوں کو مکمل کرکے صوبوں میں خوشحالی اور ترقی لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اور بلدیاتی سسٹم بھی کے پی کے کی طرز کا بلوچستان میں نافذ کریں گے تاکہ تمام وسائل نچلی سطح پر منتقل ہوں ایم پی اے اور ایم این اے کو فنڈز نہیں دیں گے کیونکہ بلوچستان کی سرزمین قدرتی وسائل کے مالا مال ہے لیکن ان وسائل کو صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے پسماندگی کو دور کرنے اور عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا گیا ہماری کوشش ہے کہ برسراقتدار آکر نیب کو غیرجانبدار مضبوط ادارہ بنائیں گے جو کرپشن کرنے والے بڑوں کو پکڑے گا اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لائے گا ہم بلوچستان کے احساس محرومی کو دور کریں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کو آگے بڑھنے کے مواقعے ملیں اور روزگار ملے انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے بھارتی تاجر جندل کی ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کیس کے بارے میں جو سودے بازی ہوئی ہے اس سے ہمارے ملک کی بدنامی ہوئی ہے اگر پاکستان جاسوس ہندوستان میں پکڑا جاتا تو اس پر وہ دنیا بھر میں واویلا کرتا لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس پر اور ڈان لیکس کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں نہیں لیا کیونکہ نوازشریف اور اس کے خاندان کے ان سے تجارتی مفادات ہیں کیونکہ نوازشریف کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے جندل کی نوازشریف سے ملاقات کے بعد عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کو بچا لیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4سال میں 8 سو ارب روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر گئے اور بلوچستان کے عوام کو سب سے زیادہ لوٹا جارہا ہے وفاق اور بلوچستان میں بیٹھے لیڈر اس میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ایف آئی اے کے ذریعے سوشل میڈیا پر پابندی لگا کر عوام کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میں وہ سیاستدان ہوں جس نے بچپن میں جیل کاٹی ‘ نوازشریف کے سیاسی دن گنے جاچکے ہیں (ن) لیگ کا سیاسی جنازہ جلد نکلے گا انہوں نے کہا کہ میں آج بنارسی ٹھگ کی بات کرنا چاہتا ہوں آج میں ڈیزل پر بھی بات کرنا چاہتا تھامگر مستونگ واقعہ کی وجہ سے آج جانے دیں وقت کم ہے شارٹ اسپیچ اور اسمارٹ تقریر کرنا چاہتا ہوںانہوں نے کہا کہ بھارت میں جشن ہے ، سشماسراج مبارکباد وصول کررہی ہے ،کلبھوشن پر جشن منانیوالوںسن لو! سارے پاکستانی ایک ہیںشیخ رشید نے کہا کہ بھارت والوسنو!ہم دوستی چاہتے ہیں‘ مگر کشمیر میں کشمیریوں پرزیادتی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے،پاکستان کی ترقی، معیشت اور خوشحالی سے بلوچستان ہے، بلوچستان کے نوجوان کو گوادر میں روزگار ملنا چاہیے اس کے لئے ہم اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ بلوچستان 70سال سے احساس محرومی کا شکار رہا ہے حکمرانوں نے بلوچستان اورعوام کاخیال نہیں کیا بلوچستان کو ملنے والا پیسہ ترقی پر خرچ نہیں ہوا،ہماری حکومت میں بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کئے جائیں گے جہانگیر ترین نے کہا کہ بلوچستان میں اربوں کھربوں روپے کے قدرتی وسائل ہیں بلوچستان کو ملنے والا فنڈ لانچوں میں دبئی چلا گیا انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کو جیل میں ڈالیں گے، حکمرانوں نے آج تک اپنی جیبیں بھری ہیں، بلوچستان کے حکمرانوں نے بلوچستان کے نام پر سیاست کی کرپٹ عناصر کا پیچھا کرتے رہیں گے تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی تمام محرومیوں کو ختم کرے گی انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کو آج نہ روکا گیا تو 70 سال سے جو حالات ہیں وہ تبدیل نہیں ہوں گے اور نہ ہی بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کیا جائے بلوچستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے کیونکہ یہ ہمارا مشن ہے جس کو ہم پورا کریں گے تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے پاکستان اور بلوچستان میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے صوبہ کے وسائل یہاں پر خرچ ہونے کے بجائے کرپشن کی نظر ہورہے ہیں سیکرٹری فنانس کے گھر سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں ہم نے ہمیشہ قربانی دی ہے اور دیں گے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کو وسائل فراہم کریں گے اگر آج بھی بلوچستان کے لوگ باہر نہ نکلے تو 70 سال سے جاری احساس محرومی ختم نہیں ہوگا ہم نے لوگوں کو حقوق دینے ہیں کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں بھیجا گیا ہے لیکن وہ پاکستانی قوم کا مجرم ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی دیانت دار قیادت کو آگے لائیں تاکہ آپ کے حقوق آپ تک پہنچ سکیں جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سرداریارمحمد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد نے گزشتہ دو ماہ کے دوران حکمرانوں اورنوازشریف کی کرپشن کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے 16 عوامی اجتماعات کئے ہیں اور آج بلوچستان کے ایشوز کو سمجھ اور دیکھ کر ملک بھر کے عوام تک پہنچانے کیلئے ہمارے پاس آئے ہیں کیونکہ بلوچستان میں نوازشریف اینڈ کمپنی و دیگر نے کرپشن بڑھا رکھی ہے کہ صوبے کے فنانس سیکرٹری کے گھر سے 74 کروڑ روپے برآمد ہوتے ہیں اور تخت رائونڈ کے نمائندے بلوچستان آکر یہاں کے وسائل اور دولت کو لوٹ کر لے جاتے ہیں جبکہ وفاق سے ملنے والے فنڈز کو یہاں پر دیکر خرچ نہیں کیا جاتا اور انہیں جون میں واپس اسلام آباد بھیج دیا جاتا ہے جس سے اربوں کھربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے 2 سال قبل نوازشریف کی جانب سے کوئٹہ کی ترقی کیلئے پانچ ارب روپے دیئے گئے جن میں سے پانچ روپے بھی خرچ نہیں ہوئے ترقیاتی فنڈز لوٹ مار کی نظر ہورہے ہیں کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار سمیت اس طرح کے غلط اقدامات کو عمران خان ہی روک سکتے ہیں مشرف کے دور میں شروع ہونے والی کچھی کینال پیپلزپارٹی کے دور میں اسے کرپشن کا ذریعہ بنایاگیا اور آج تک منصوبہ التواء کا شکار ہے جس کے مکمل ہونے سے 9 لاکھ ایکڑ اراضی زیر کاشت آنی تھی اور لوگوں کو روزگار ملنا تھا سی پیک منصوبہ گوادر اور بلوچستان کے لئے بن رہا ہے لیکن گوادرکے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں صوبہ میں ڈیمز بنائے جانے چاہئے تاکہ ضائع ہونے والا پانی قابل استعمال لاکر زرعی شعبے کو زبوں حالی سے نکال سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات