تربت،موٹرسائیکل سوار ملزمان کی مزدوروں پر فائرنگ،3 جاں بحق ، 2 زخمی

واقعہ خوشاب میںپیش آیا جہاں تینوں مزدور کام میں مصروف تھے،تعلق سندھ کے علاقے خیر پور سے ہے،سکیورٹی حکام

جمعہ 19 مئی 2017 21:23

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سڑک پر کام میں مصروف 3 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کو تربت کے علاقے خوشاب میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق تینوں مزدور سڑک پر کام میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی مرکز صحت منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تینوں مزدوروں کا تعلق سندھ کے علاقے خیبرپور سے ہے جن کی لاشیں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے کئی بار بلوچستان میں مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :