شام : داعش کا دو دیہاتوں پر حملہ ،50سے زائد افراد کو قتل کردیا

جمعہ 19 مئی 2017 22:31

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) داعش نے شام کے وسطی صوبے حما میں سرکاری فورسز کے قبضے میں موجود دو دیہاتوں پر حملہ کرکے 50 سے زائد افراد کو قتل کردیا۔ شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے مانیٹرنگ کرنے والے برطانوی ادارے کا کہنا تھا کہ داعش نے عقریب اور المابوجیے نامی دیہاتوں پر حملہ کرکے کم سے کم 15 شہریوں اور حکومتی فورسز کے 27 اہلکارو کو ہلاک کردیا۔

مانیٹرنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دیگر لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

گروپ نے بتایا کہ حما صوبے میں حملے کے دوران داعش کے 15 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صنا نے واقعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ داعش کے حملے میں 20 شہری ہلاک ہوئے۔ادارے نے دعویٰ کیا کہ بیشتر شہریوں کے سرقلم کیے گئے تھے۔

مانیٹرنگ گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمٰن کا کہان تھا کہ حملے میں کم سے کم 3 شہریوں کو قتل کیا گیا ہے، جن میں ایک شخص اور اس کے دو بچے شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ داعش نے دونوں دیہاتوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے اور سرکاری فورسز کی جانب سے انھیں دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کیے جانے والے حملوں کے باوجود داعش کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :