امریکہ نے وینز ویلاکی شپریم کورٹ کے 8ججوں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پابندی عائد کردی

جمعہ 19 مئی 2017 22:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) امریکہ نے وینز ویلا کی کورٹ کے 8ججوں پر عدلیہ کے اختیارات کی خلاف ورزی کے الزاممیںپابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیاں میں کہا ہے کہ وینز ویلین سپریم کورٹ آف جسٹس کے 8اراکین نے ملک کی ایگزیکٹو شاخ کو وہاں کے عوام کے حقوق پر پابندی لگانے کے لئے ایمرجنسی حکم ناموں کے ذریعے حکمروانی کی اجازت دی ۔اس کارروائی کے نتیجے میں متاثرہ افراد کے تمام امریکی اثاثے منجمند اور امریکی شہریوں کو عموماً ان کے ساتھ تمام قسم کے لین دین سے روک دیا گیا ہے (صدام)

متعلقہ عنوان :