ناروے کی پارلیمنٹ میں 23 مئی کو مسئلہ کشمیر پر بحث کی جائیگی

جمعہ 19 مئی 2017 22:29

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) ناروے کی پارلیمنٹ میں رواں مہینے کی 23تاریخ کو تنازعہ کشمیرپر بحث کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق قبل ازیں 2010اور 2012میں ناروے کی پالیمنٹ میں کشمیر پر بحث کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران مقبوضہ علاقے میں دریافت ہونے والی گمنام اجتماعی قبروں کی دریافت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر سیکنڈ نیویں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی شاہنواز خان نے اوسلو میں جاری ایک بیان میں ناروے کی حکومت کی کشمیر کے بارے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر یورپی حکومتیں اور دارے بھی تنازعہ کشمیر پر بحث و مباحثوں کے انعقاد میں دلچسپی لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ناروے کی پارلیمنٹ نے متعدد مرتبہ بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل شروع کریں۔