آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

جمعہ 19 مئی 2017 22:29

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا ۔ اجلاس میں بھارتی جاسوس گلبھوشن کے عالمی عدالت کے فیصلے اور سرحدوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا ۔ آرمی چیف اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ا جلاس میں ملک بھر میں جاری آپرتیشن روالفساد میں پیشرفت کا غور و خوص کیا جائے گا ۔ ملک کی سرحدی صورت حال کی صورت حال پر بھی مشاورت ہو گی ۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بالخصوص عالمی عدالت کی جانب سے کلبھوشن فیصلہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا ۔ (جاوید)