کلبھوشن یادیو پا کستانی قوم کا مجرم ہے، بھارت کا مائنڈسیٹ پاکستان کے خلاف ہے،رحمان پاکستان کا کیس مضبوط ہوتا تو بھارت عالمی عدالت نہ جاتا،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 23:21

کلبھوشن یادیو پا کستانی قوم کا مجرم ہے، بھارت کا مائنڈسیٹ پاکستان کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو پا کستانی قوم کا مجرم ہے، بھارت کا مائنڈسیٹ پاکستان کے خلاف ہے، پاکستان کا کلبھوشن پر اگر کیس مضبوط ہوتا تو بھارت عالمی عدالت نہ جاتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہمیں کلبھوشن یادیو کا کیس مضبوطی سے لڑنا ہوگا، بھارتی جاسوس پوری پاکستانی قوم کا مجرم ہے، اگر پاکستان کلبھوشن کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے لے جاتا تو بھارت یہ معاملہ عالمی عدالت میں نہیں لے کر جاتا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بھارتی جاسوس کا کیس لڑنے کیلئے عدالت میں جانے سے پہلے لابنگ کیوں نہیں کی گئی، لیگل ٹیم کو بہتر تیاری کے ساتھ جانے چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ بھارت کا مائنڈیٹ ہی پاکستان کے خلاف ہے، پاکستان کو کلبھوشن کے کیس میں مودی کا اعترافی بیان سامنے لانا چاہئے تھا مودی کا اعتراف کیس کو مزید مضبوط کرتا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا بھی پاکستان ہے جس کو بچانا ہوگا، کلبھوشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کو سپورٹ کریں گے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :