چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ضیاء شاہد، اعجاز الحق اور سی پی این ای کے دیگر منتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد

جمعہ 19 مئی 2017 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب صدر ضیا شاہد اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغامات میں امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار بھی اخباری صنعت اور اس سے وابستہ صحافیوں اور دیگر کارکنوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لائیں گے۔#

متعلقہ عنوان :