وزیر اعظم عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے

نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات متوقع

جمعہ 19 مئی 2017 23:08

وزیر اعظم عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل سعودی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں امریکا-عرب اسلامی ممالک کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں پر ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں امریکا-عرب اسلامی مملک کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائیز پر ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کے ہے کہ نواز-ٹرمپ ملاقات کے امکانات روشن ہیں، جبکہ وزیراعظم سعودی عرب اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہاں سے بھی ملاقات کریں گے، ٹرمپ -نواز ملاقات دونوں ممالک کے درمیاں پہلی ملاقات ہو گی، جبکہ جس وقت ٹرمپ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تھے تو دونوں رہنماؤں کے درمیاں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نے انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی(وقار)