خیبر ایجنسی ،سرحدپار افغانستان سے مارٹر گولہ مکان پر آگرا، خاتون موقع پر جاں بحق، 9سالہ بچہ شدید زخمی

جمعہ 19 مئی 2017 23:41

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) ا فغانستان سے فائر شدہ مارٹرگولہ لنڈی کوتل کے دور آفتادہ اور دریا کابل کے کنارے آباد علاقہ لوئے شلمان سمسے میںمکان پر آگرا، جس کی زد میں آکر خاتون موقع پر جاں بحق، جبکہ 9سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل لنڈی کوتل کے دور آفتادہ اور دریائے کابل آفغانستان سرحد کے قریب آباد علاقہ لائے شلمان سمسے میں گزشتہ جمعہ کے روز 5 بجکر تیس منٹ کے قریب افغانستان سے فائر شدہ مارٹر گولہ ایک مکان پر آگرا ، جس کے نتیجے میں 32 سالہ زوجہ محمد سید جاں بحق ہوگئی، جبکہ گھر میں موجود نو سالہ نقیب اللہ ولد سید محمد شاہ شدید زخمی ہو گیا، جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیٹکل انتظامیہ اوت سیورٹی فورسسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :