مشال خان کا چالیسواں آنے کو ہے قاتل کونسلر ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، روبینہ خالد

عمران خان اور پی ٹی آئی کے تبدیلی کے کھوکھلے دعوے کہاں گئی ، رہنما پیپلز پارٹی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو بے بس کر دیا ہے، عمران کے سونامی نے کے پی کے کو دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، بیان

جمعہ 19 مئی 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے تبدیلی کے کھوکھلے دعوے کہاں گئی مشال خان کا چالیسواں آنے کو ہے قاتل کونسلر ابھی تک گرفتار نہیں ہوا کیونکہ کونسلر عارف کی گرفتاری میں پی ٹی آئی کی حکومت رکاوٹ ہے مشال خان کو ایک ہجوم نے سرعام قتل کیا اس جرم کے ہدایتکار ابھی گرفتار نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کونسلر کا گرفتار نہ ہونا کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو بے بس کر دیا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عمران خان کی سونامی کے پی کو دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اے پی ایس کے شہداء کے وارث ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے عوام کے دکھوں پر مرہم رکھے گی۔ آصف علی زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی اس لئے وہ پختون عوام کے دل کی آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں شدت پسندوں کو شکست مل چکی اب شدت پسندوں کی باقیات کو شکست دینی ہے۔