عالمی عدالت کلبھوشن کو نہیں بچا پائے گی، پاکستانی عدالتوں سے رجوع کرنا ہی سابق نیوی کمانڈر کو بچانے کیلئے واحد راستہ ہے: بھارتی قانونی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کو مشورہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 مئی 2017 20:59

عالمی عدالت کلبھوشن کو نہیں بچا پائے گی، پاکستانی عدالتوں سے رجوع کرنا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) بھارتی قانونی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستانی عدالتوں سے رجوع کرنا ہی سابق نیوی کمانڈر کو بچانے کیلئے واحد راستہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی قانونی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے پر زیادہ خوشیاں منانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارت کو عالمی عدالت میں لڑے جانے والے کیس میں ہرگز کسی قسم کی فتح حاصل نہیں ہوئی۔ عالمی عدالت کلبھوشن کو نہیں بچا پائے گی۔ پاکستانی عدالتوں سے رجوع کرنا ہی سابق نیوی کمانڈر کو بچانے کیلئے واحد راستہ ہے۔ بھارتی قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق آئی سی جے کوئی اپیل عدالت نہیں ہے جہاں ممالک یا افراد مجرمانہ معاملات میں اپنی شکایتیں لے کر جائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اصل دباؤ پاکستان کے سپریم کورٹ یا اس اپیل کورٹ پر ڈالنے کی ضرورت ہے جسے فوجی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرنے کا اختیار ہے۔ بھارت کو بھی اسی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیوں کہ آئی سی جے میں اگر حتمی فتح ہوجاتی ہے تب بھی اس کے نتیجے میں یادیو تک صرف قونصلر رسائی ہی مل سکے گی لیکن اگر پاکستان کی اپیل کورٹ میں شکست ہوجاتی ہے تواس کامطلب ہے یادیو کے لیے تمام راستے بند ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :