جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے ریکارڈ کی روشنی میں وزیر اعظم کے قریبی عزیز ..
تازہ ترین : 1
جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے ریکارڈ کی روشنی میں وزیر اعظم ..

جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے ریکارڈ کی روشنی میں وزیر اعظم کے قریبی عزیز جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کر لیا

نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو حدیبیہ پیپرز ملزکیس کے ریکارڈ کے ساتھ کیس سے متعلق عدالتی فیصلے اور اپیل نہ کرنے سے متعلق ریکارڈکی بھی فراہمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء)پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کر لیا ، یہ بیان حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے ریکارڈ کی روشنی میں قلمبند کیا گیا ہے دوسری طرف نیب نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرز ملزکیس کے ریکارڈ کے ساتھ اس کیس سے متعلق عدالتی فیصلے اور اپیل نہ کرنے سے متعلق ریکارڈ بھی فراہم کیا، ذرائع کے مطابق جمعہ کوپاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت ہو ا، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کیا ہے ،جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے میاں جاوید شفیع سے سوالات پوچھے ، ذرائع کے مطابق نیب نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرز ملزم کیس کے ریکارڈ کے ساتھ عدالتی فیصلوں کی نقول بھی فراہم کی ہیں جبکہ اس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی طرف سے اپیل نہ کرنے سے متعلق سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغاز کی قانونی رائے بھی جے آئی ٹی کے سپرد کی گئی ہے،واضح رہے کہ جے آئی ٹی صحافی عمر چیمہ کا بیان بھی ریکارڈ کر چکی ہے اور آنے والے دنوں میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں سمیت دیگرمتعلقہ افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے جس کے بعد جے آئی ٹی بیرون ملک سے شواہد کے حصول سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 23:37:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں