گورنر سندھ محمد زبیرسے ا یئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری کی ملاقات

جمعہ 19 مئی 2017 23:33

گورنر سندھ محمد زبیرسے ا یئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہائوس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ مہارت ، فضائی تیاریوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اوربے پناہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتی ہے ، ہر قسم کی تیاریوں سے مسلح پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کی فضائی نگرانی کرنے کے مقدس مشن پر کاربند ہے ۔

انہوں نے پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ با صلاحیت افسران، پائلٹ ،عملہ اور دیگر اسٹاف کے باعث آج فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،قوم کا بچہ بچہ مادر وطن کی حفاظت پر معمور اپنی فضائیہ کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :