Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا دور دور رتک کوئی امکان نہیں ، سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنے والوں کا خود جنازہ نکل گیا ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 23:59

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا دور دور رتک کوئی امکان نہیں ، سپریم کورٹ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ کلبھوشن معاملے میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ، بھارت نے منفی پراپیگنڈا کیا جس میں ہماری اپوزیشن بھی شامل ہو گئی، اپوزیشن اندھی مخالفت میں اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ حکومت اور ریاست میں فرق بھی بھول جاتی ہے، پنڈی کے شیطان کی انتہائی گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے، عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا دور دور رتک کوئی امکان نہیں، سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنے والوں کا خود جنازہ نکل گیا ، جے آئی ٹی تدفین کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام اداروں کو قومی سلامتی کے معاملات کو دیکھنا چاہئے اور کردار ادا کرنا چاہیے،عالمی عدالت میں کلبھوشن معاملہ پر دیکھنا ہے کہ حدود بنتی ہے یا نہیں، سزا دینی ہے یا نہیں ،عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننا یا نہ ماننا حکومت کی مرضی ہوتی ہے وقت آنے پر قومی مفادات پر فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان شارٹ کٹ سے وزیراعظم بننا چاہتا ہے جس کے امکانات دور دور تک نہیں ہے،2018ء کے انتخابات میں عمران خان کی سیاست کا کریا کرم ہو جائے گا اور نواز شریف عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ الزام تراشی ،بیہودگی کی حدود پار کرنا شرمناک ہے ،یہ سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنا چاہتے تھے لیکن خود کا نکل گیا اب جے آئی ٹی سے تدفین ہو گی ۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ سے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں کو لوگ بھی مستفید ہوں گے ۔ پوری امید ہے کہ عدالت اورنج لائن پر درست فیصلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر 28سی30ارب روپے خرچ ہوئے جس پرعقل کے اندھوں نے تنقید کی ،آج موٹر وے کامیاب منصوبہ مانا جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات