پی ٹی سی ایل اسپارکل سسلی حب کے ذریعے یورپ میںاپنی خدمات کو وسعت دے گا

جمعہ 19 مئی 2017 23:59

پی ٹی سی ایل اسپارکل سسلی حب کے ذریعے یورپ میںاپنی خدمات کو وسعت دے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان میں آئی سی ٹی کی خدمات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے برّ اعظم یورپ میں اپنے طویل مدتی شراکت دار اسپارکل کے ذریعے یورپ تک اپنی رسائی میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ اس شراکت کے توسط سے پی ٹی سی ایل اسپارکل کے سسلی حب پالرمومیں فعال اوپن ایکو سسٹم اور ادارے کی مارکیٹ میں نمایاں حیثیت سے بخوبی استفادہ کرنے کے قابل ہوگا۔

اسپارکل TIMگروپ کی بین الاقوامی خدمات دینے والی ضمنی کمپنی ہے اور اس کا شمار دنیا کی 10 بڑی عالمی آپریٹرز کی صف میںکیا جاتا ہے ۔ سسلی حب کے ذریعے پی ٹی سی ایل دنیا کے سب سے بڑے کانٹینٹ، میڈیا اور سی ڈی این کو دیکھ پائے گی جو پہلے ہی سسلی حب میںفعال ہیں۔

(جاری ہے)

یہ حب MENA ریجن میں یورپین ایکو سسٹم کے بہت قریب واقع ہے اور یورپ تک رسائی اور توسیع کے خواہاں آپریٹرز کی بہتر لیٹنسی اور نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کی بہتری میں معاون ہے۔

بہتر اور بلندمعیار سے پی ٹی سی ایل ، اپنے صارفین کو ان کی طلب اور بینڈ وڈتھ انٹینسیو کانٹینٹ اور بہتر ڈیٹا فراہم کرسکے گی۔ عالمی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے باعث، سسلی حب نئے کانٹینٹ اور ایک بہترین مارکیٹ کی حیثیت سے خود کو ترتیب دے کر مسلسل ترقی کررہا ہے، جو خدمات، کانٹینٹ اور میڈیا کے فراہم کنندگان سمیت نظام مربوط کرنے والوں کو اپنے کاروبار میں ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔سسلی حب میں پی ٹی سی ایل کی موجودگی سے روٹنگ اور آئی پی ٹریفک کے بہائو پر بہتر کنٹرول پر اضافی استعداد پیدا ہوگی، علاوہ ازیں پالرمو پی ٹی سی ایل کی اسٹریٹیجک موجودگی کی نمائندگی بھی کرے گا جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کو SMW4 اور IMEWE کیبل سسٹم میں اضافی رسائی بھی حاصل ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :