تھر کول بلاک ٹو میں رہنے والی زمینوں کے سروے کی ویریفکیشن کرکے زمین مالکان کو ایک ماہ کے دوران زمینوں کی ادائیگی کردی جائے گی، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

جمعہ 19 مئی 2017 23:53

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ٹو میں رہنے والی زمینوں کے سروے کی ویریفکیشن کرکے زمین مالکان کو ایک ماہ کے دوران زمینوں کی ادائیگی کردی جائے گی تھرپارکر وراثت کیاہوا علاقہ نہیں ہے اور ریونیو کے ریکارڈ بھی درست نہیں ہے جب میں لوگوں کے ج ی قبولی نمبروں میں غلطیاں ہیں اور ان غلطیوں کو درست کرلیاجائے گا انہوں نے کہا کہ گاں ویجھیار سے تھرکول تک کی پائپ لائن میں زمین کے مسئلہ کو بھی جلد حل کرلیاجائے گا تاکہ تھرکول فیلڈ کے ایریا کے لئے پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نیمٹھی دربار ہال میں تھرکول کی انتظامیہ سے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تھر کول پروجیکٹ پاکستان کا بڑے میں بڑا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ کے لئے درکار زمین کا مسئلہ جلد حل کیا جائیگا تھر کول فیلڈ بلاک ٹو میں جن مقامی افراد کی زمینیں ہیں اور جو ویریفکیشن نہیں ہوئی ہے مذکورہ زمینوں کی جلد از جلدسروے اور ویریفکیشن کے بعد ایک میں رقم کی ادائیگی کے بعد ان زمینوں کو تھرکول کے استعمال میں لیا کر جائیگا کمشنر میرپورخاص نے کہا کہ تھر کول بلاک ون میں سندھ سائینو ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کام کررہی ہے جو کوئلہ کو نکالنے اور پاور پلانٹ کے لئے 10ہزار ایکڑز زمین کی ضرورت ہے جس میں کمپنی اوپن مائینگ کے ذریعے کوئلہ نکال کر یہاں ہی پاور پلانٹ نصب کرے گی انہوں نے کہا کہ تھرکول فیلڈ بلاک ون کا سروے بھی جلد کرلیا جائیگا جس میں سروے نمبر یکسالا اور سرکاری زمینوں کی الگ الگ سروے کی جائے گی اور سائینو سندھ کمپنی کے افسران اور ریونیو محکمہ کے افسران مشترکہ طور پر سروے کریں جس سے آسانی ہوسکے ان موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمدزمان ناریجو ای ڈی او ون خرم شہزاد اسسٹنٹ کمشنر مٹھی سجاد احمد ابڑو چیف آپریٹنگ آفیسر بلاک ون چوہدری عبدالقیوم لینڈریکیوزٹ آفیسر فیاض سومرو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھرکول اتھارٹی سندھ غلام مصطفی بجیر اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :