بلاول بھٹو کی تربت میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مزید بیگناہ مزدوروں کو قتل کرنے کی مذمت

جمعہ 19 مئی 2017 23:51

بلاول بھٹو کی تربت میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مزید بیگناہ مزدوروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں نوشہرہ فیروز کے 9 محنت کشوں کے قتل عام کے بعد تربت میں سندہ سے تعلق رکھنے والے مزید بیگناہ مزدوروں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے بلوچستان میں سندہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قتل کی مذکورہ وارداتیں خطرناک سازش ہوسکتی ہے لیکن دونوں صوبوں کے عوام اسے ناکام بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے متاثر خاندانوں سے ھمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں کام کرنے والے مزدوروں کو سکیورٹی فراھم کی جائے۔