Live Updates

2018 کا الیکشن (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی عمران خان اورزرداری فارغ ہوجائیں گے ‘ رانا تنویر حسین

جمعہ 19 مئی 2017 23:51

2018 کا الیکشن (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی عمران خان اورزرداری ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے 2018 کا الیکشن (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی عمران خان فارغ جبکہ زرداری پرانی تنخواہ سے بھی جائیں ۔

(جاری ہے)

گے یو سی چیئرمین چوہدری ارشد ورک اور مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حاجی رفیق الحسن قریشی کے ہمراہ آبادی ریان پورہ اور دیگر علاقوں میں سیوریج سسٹم ، سڑکوں کے افتتاح ، ٹرانسفارمرز کی تنصیب ، بجلی کی فراہمی منصوبوں کا افتتاح کرتے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کو ان صفوں میں لے آئے ہیں جو مستقبل میں دنیا کی قیادت کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت اور سٹاک ایکسچینج دنیا کے سامنے ہے ترقی خوشحالی ہماری منزل ہے آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے عمران خان فارغ ہو جائیں گے زرداری پرانی تنخواہ سے بھی جائیں گے جبکہ سراج الحق تقریریں کرتے رہیں گے ن لیگ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :