Live Updates

کوئٹہ میں جلسہ کرنے پر خود کش حملے کی دھمکی دی گئی: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 مئی 2017 20:29

کوئٹہ میں جلسہ کرنے پر خود کش حملے کی دھمکی دی گئی: عمران خان
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں جلسہ کرنے پر خود کش حملے کی دھمکی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں خود کش حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ کوئٹہ میں جلسے مت کرو ورنہ خود کش حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم انہوں نے اس دھمکی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ موت سے نہیں ڈرتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات