پاکستان کوعالمی عدالت کےبنچ کی تشکیل پراعتراض اٹھاناچاہیےتھا،افتخارمحمدچودھری

عالمی عدالت کوکلبھوشن کیس سننےکااختیارنہیں تھا،10رکنی بنچ میں بھارتی شہریت رکھنےوالاجج بھی شامل تھا،کلبھوشن نےدہشتگردی کی اورایسےکورٹ مارشل کیاگیا،جیسے پوری دنیامیں کیاجاتاہے۔سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 20:06

پاکستان کوعالمی عدالت کےبنچ کی تشکیل پراعتراض اٹھاناچاہیےتھا،افتخارمحمدچودھری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) : سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری نے کہاہے کہ عالمی عدالت کوکلبھوشن کیس سننے کااختیارنہیں تھا،10رکنی بنچ میں بھارتی شہریت رکھنے والاجج بھی شامل تھا۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن راکاایجنٹ تھا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کااعتراف کیا۔کلبھوشن نے دہشتگردی کی اور ایسے کورٹ مارشل کیاگیا،جیسے پوری دنیامیں کیاجاتاہے۔پاکستان کی جانب سے مقدمے کودرست اندازمیں نہیں لڑاگیا۔اگرعدالت کااختیارنہیں تھاتوعدالت کومقدمہ سنناہی نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ10رکنی بنچ میں بھارتی شہریت رکھنے والاجج بھی شامل تھا۔پاکستان کوبنچ کی تشکیل پراعتراض اٹھاناچاہیے تھا۔