قومی سلامتی کیخلاف سوشل میڈیاپرپروپیگنڈاکرنیوالے33افرادکی فہرست تیار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 19:56

قومی سلامتی کیخلاف سوشل میڈیاپرپروپیگنڈاکرنیوالے33افرادکی فہرست تیار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء): ایف آئی اے نے سوشل میڈیاپر قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈاکرنیوالوں کی فہرست تیارکرلی،فہرست میں 33افرادشامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیاپرپروپیگنڈا33افرادکی فہرست تیارکرلی ہے۔فہرست انسداددہشتگردی ونگ کے حوالے کردی گئی ہے۔فہرست میں شامل افرادکاتعلق لاہور،کوئٹہ،وزیرستان اور آسٹریلیاسے ہے۔ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے ان افرادسے متعلق تحقیقات کی جائینگی کہ ان کاتعلق ملک دشمن عناصر سے تونہیں ہے۔