ملتان,غریب و نادار لو گوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سماجی اداروں کے اقدامات لائق تحسین ہیں ,سید حامد سعید کاظمی

ہفتہ 20 مئی 2017 00:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ غریب و نادار لو گوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سماجی اداروں کے اقدامات لائق تحسین ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کے اس دور میں انہیں بروقت مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہوتی ہے تاہم فری ڈسپنسری کا افتتاح الیکشن کمپئین نہیں بلکہ مستحق بیمار مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کرنا ہمارا دینی فریضہ بھی ہے اور خدمت خلق بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طوطل پورہ کے علاقہ میں بزم السعید کے زیراہتمام الاحمد فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں بزم السعید کے سٹی صدر محمد بلال سعیدی ، محمد طاہر سعیدی، زاہد بلال قریشی، محمد کاظم ملک سعیدی ، ڈاکٹر محمد اشرف سعیدی، احمد اقبال سعیدی، ملک محمد زبیر بچہ، محمد رمضان انصاری ، محسن ضیاء سعیدی، رمیز بدرسعیدی،محمد عمر سعیدی، محمد نقاش ، غلام دستگیر سعیدی ، عابدحسین سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ جہاں حکومتی سطح پر عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں وہاں پر سماجی اداروں اور مخیر حضرات کی وجہ سے بھی بیمار مریضوں کو علاج معالجے کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان کے دیگر علاقوں میں بھی فری ڈسپنسریوں کے قیام کے سلسلے میں بھی جدوجہد جا ری رکھیں گے ۔