کراچی: بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ، پاکستان کوسٹ گارڈز نے چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 20 مئی 2017 00:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی، گذشتہ رات دورانِ موبائل گشت گوادر (بلوچستان )کے قریب پیشگان کے علاقے میں ایک مشکوک خالی مکان کی تلاشی لی گئی مکمل تلاشی کے بعد اس مکان کے خفیہ کمروں میں چھپائی گئی 276کلو گرام چرس اور 08کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے گھارو(ٹھٹھہ)کے قریب ایک مشکوک کرولا کار کی تلاشی کے دوران کارکے خفیہ خانوں سے 45 کلوگرام چرس برامد کر کے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ملزم کوبھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

321کلوگرام چرس ،08کلوگرام ہیروئن ، 01ملزم اور01 عدد گاڑ ی کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیاہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پکڑی جانے والی چرس ،ہیروئن اور گاڑی کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن کے لئے نقد انعامات کااعلان کیاہے۔ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اِسی طرح کی کارروائیاں بھرپور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ وطنِ عزیز کو منشیات کی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :