سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کراچی سے کلبھوشن یادیو کے 2 ساتھی گرفتار کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 مئی 2017 19:33

سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کراچی سے کلبھوشن یادیو کے 2 ساتھی گرفتار ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی2017ء) سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کراچی سے کلبھوشن یادیو کے 2 ساتھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہونے پر کراچی میں آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 2 انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ساتھی بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ ان کا تعلق کالعم بی ایل اے سے بتایا جا رہا ہے۔ دونوں دہشت گرد کراچی کے علاقے لیاری سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور کراچی کی کئی نامور شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :