سکھر:ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں شہر اور شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو بن پائے گا کرینگے، بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ

شہریوں سمیت تاجر برادری کا تعاون رہا تو انشاء اللہ شہر کو اسکا کھویا ہوا معیار واپس دلایا جائیگا شہری اپنے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے اسٹاف کیساتھ تعاون کریں، مئیر سکھر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 20:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں شہر اور شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو بن پائے گا کرینگے شہریوں سمیت تاجر برادری کا تعاون رہا تو انشاء اللہ شہر کو اسکا کھویا ہوا معیار واپس دلایا جائیگا شہری اپنے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے اسٹاف کیساتھ تعاون کریں اور ملازمین شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوشش بروئے کار لائے بصورت دیگر ڈیوٹی سے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ملازمین کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز سکھر میونسپل کارپوریشن کی یونین کمیٹیوں 4.5.6کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی مئیر طارق چوہان ،میونسپل کمشنر پیر واحد بخش ، یوسیز چیئرمین ، کونسلرز صاحبان موجود تھے دورے کے موقع پر انہوں نے یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر یوسی چیئرمین اور متعلقہ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور جن یوسی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے عملے کو سختی سے ہدایات دی کہ وہ فوری طور پر صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنائے اور اس سلسلے میں اگر کارپوریشن سے مشینری یا مزید اسٹاف درکار ہو تو فوری رجوع کریں تاکہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے دورے کے دوران انہوں نے شہر میں قائم ہونے والی بلند بانگ عمارتوں کا ملبہ سڑکوں پر پڑا رہنے اور عمارتوں میں پارکنگ ایریا نہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عمارتوں کے بلڈر ز کو نوٹس اور ہدایات دی کہ وہ فوری طور پر اپنی اپنی عمارتوں کے نقشہ جات اور اجازت نامہ کیساتھ کارپوریشن سے رابطہ کریں بعد ازیں انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر میں پارکنگ زون بنانے کے حوالے سے قائم کی جانی والی ٹریفک کنٹرول فورس کے سلسلے میں ٹیکس برانچ کے او ایس اسلام شیخ سے ملاقات کیں دوسری جانب مئیر سکھر بیئرسڑارسلان اسلام شیخ نے عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی دیکھانے پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ برانچ کے او ایس ناظم علی دریشانی کو معطل کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں �

(جاری ہے)

#

متعلقہ عنوان :