بھارت نےعالمی عدالت انصاف کوگمراہ کیاجس کوہم نےثابت کردیا،وکیل خاورقریشی

عالمی عدالت نےابھی کیس کےمیرٹ پرفیصلہ نہیں کیا،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس کےمیرٹ اورعدالتی دائرہ کارپرمضبوط دلائل پیش کیے،میری فیس سے متعلق بھارتی سوشل میڈیاجھوٹاپروپیگنڈاپھیلارہاہے۔عالمی عدالت پاکستانی وکیل کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 19:29

بھارت نےعالمی عدالت انصاف کوگمراہ کیاجس کوہم نےثابت کردیا،وکیل خاورقریشی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) : عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے واضح کیاہےکہ بھارت نے عالمی عدالت انصاف کو گمراہ کیا جس کو ہم نے ثابت کردیا،عالمی عدالت نےابھی کیس کےمیرٹ پرفیصلہ نہیں کیا،عالمی عدالت نےابھی صرف عبوری حکم جاری کیاہےتاکہ مکمل سماعت ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے میرٹ اور عدالتی دائرہ کار پر مضبوط دلائل پیش کیے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کو بھارت نے گمراہ کیا جس کو ہم نے ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نےابھی کلبھوشن کیس کےمیرٹ پرفیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیاتحمل کا مظاہرہ کرے اور غلط خبریں نہ پھیلائے۔ میری فیس سے متعلق بھارتی سوشل میڈیاجھوٹاپروپیگنڈاپھیلارہاہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈے کے پیچھے بھارتی حکومت بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :