خان پور، ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گے، ایک جاںبحق ،دوسرے کو بچالیا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 20:14

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) خان پور میں ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گے ایک جاںبحق دوسرے کو بچالیا گیا لا ش پوسٹ مارٹم کے کے بعد ورثاء کے حوالہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کے رہائشی دو دست پنڈی کام کے لیے جا رہے تھے کہ خان پور ڈیم کنارے گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہانے اتر گے اور اچانک گہرے پانی میں چلے گے جن کو مقامی افراد نے ڈوبتے دیکھ لیا ایک نوجوان تنویر ولد محمد صفدر سکنہ ایبٹ آباد گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا دوسرے دوست زوالفقار کو زندہ بچا لیا گیا جاں بحق ہونے والے نوجوا ن کی لاش کو خان پور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت پوسٹ مارٹم اورضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے جوکہ لا ش کو لے کر آبائی علاقہ روانہ ہو گے ہیں پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ دونوں دوست موٹر سائیکل پر ایبٹ آباد سے پنڈی جا رہے تھے دونوں مزدوری کی غرض سے پنڈی جا رہے تھے کہ گرمی کے ستائے دونوں خان پور ڈیم رک گے تھے نوجوان کی لاش آبائی علاقہ پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اہل خانہ نوجوان کی ناگہانی موت پر غم سے نڈھال ہیں

متعلقہ عنوان :