حکومت پنجاب صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے طے شدہ فریم ورک کے تحت کام کر رہی ہے،ملک تنویر اسلم اعوان

جمعہ 19 مئی 2017 20:02

حکومت پنجاب صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے طے شدہ فریم ورک کے تحت کام کر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے طے شدہ فریم ورک کے تحت کام کر رہی ہے ،جس کے نتیجہ میں غربت میں کمی اور گروتھ ریٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر سال ہزاروں نوجوان عالمی تجارتی منڈیوں کی ضرورت کے مطابق فنی تربیت کے بعد انٹرنیشنل لیبر فورس کا حصہ بن رہے ہیں ۔

ای گورنس کرپشن کے امکانات کو کم سے کم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چارسالوں کی انتھک محنت کے نتیجہ میں آج پنجاب معاشی اعتبار سے اس قابل ہو چکا ہے کہ بلندی کی جانب اپنے سفر کا آغاز کر سکے۔انہوں نے یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عبدالمالک بھلہ اور دیگر افسران سے ملاقات کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری ، توانائی کے بحران میں کمی ،بہترین انفراسٹریکچر اور سکلڈ لیبر فورس کی فراہمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو صوبے کی مجموعی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ معاشرے کے نظر انداز طبقہ کو خود کفیل بنا کر ملکی ترقی کی دورڈ میں شامل کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :