کسانوں کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، امانت اللہ شادی خیل

جمعہ 19 مئی 2017 20:02

کسانوں کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، امانت اللہ شادی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژ ن کے تحت کسان برادری کے مسا ئل کو حل کر نا اور انہیں ریلیف دینا ہمار ی اولین ترجیح ہے ۔حکومت پنجا ب کا شتکا رو ں کو ہر ممکن ما لی مر اعا ت فرا ہم کر تی رہے گی ۔کھا دوں میں سبسڈ ی اور ان کی کا شت کر دہ فصلو ں پر بھر پو ر اجر ت کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شر یف کو جا تا ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بات ایک کسان وفد سے ملا قات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گند م خر ید ار ی مر اکز پرکا شتکا رو ں کے مسا ئل حل کئے جا رہے ہیں اوربار دا نہ کی تقسیم کا عمل مکمل ہو نے والا ہے ۔کسا ن ریت اور مٹی سے پاک صا ف ستھر ی گند م خریدا ر ی مر اکز پر لا ئیں انہیں ان کی محنت کا بھر پور معا وضہ ملے گا ،خریداری مراکز کی سخت ما نیٹر نگ کی جارہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ سنٹرز پر آ نے وا لے تما م کاشتکار وں کے باردانہ حصو ل سمیت دیگر مسا ئل فو ری حل کئے جا ئیں ۔حکومت پنجاب کسانوں کی خدمات کے لئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے لئے متعدد کسان دوست پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :