پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے سیٹلائٹ شواہد اکٹھے کر لیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 مئی 2017 19:13

پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے سیٹلائٹ شواہد ..
میرانشاہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی2017ء) پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے سیٹلائٹ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے لیفٹینیٹ کرنل ہارون نے بتایا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کو افغانستان سے فراہم کی جانے والی مدد کے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے سیٹلائٹ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے دیکھا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے اور تربیتی کیمپ موجود ہیں۔ اکٹھے کیے گئے شواہد کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب کمانڈر عبد الولی ننگرہار میں رہائش پذیر ہے اور وہاں سے دہشت گردی کا کیمپ چلا رہا ہے۔ سیٹلائٹ سے حاصل کیے گئے ان شواہد کو جلد افغان حکومت کے سامنے پیش کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :