عمران خان اور پی ٹی آئی کے تبدیلی کے کھوکھلے دعوے کہاں گئی مشال خان کا چالیسواں ..
تازہ ترین : 1
عمران خان اور پی ٹی آئی کے تبدیلی کے کھوکھلے دعوے کہاں گئی مشال خان ..

عمران خان اور پی ٹی آئی کے تبدیلی کے کھوکھلے دعوے کہاں گئی مشال خان کا چالیسواں آنے کو ہے قاتل کونسلر ابھی تک گرفتار نہیں ہوا

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کابیان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے تبدیلی کے کھوکھلے دعوے کہاں گئی مشال خان کا چالیسواں آنے کو ہے قاتل کونسلر ابھی تک گرفتار نہیں ہوا کیونکہ کونسلر عارف کی گرفتاری میں پی ٹی آئی کی حکومت رکاوٹ ہے مشال خان کو ایک ہجوم نے سرعام قتل کیا اس جرم کے ہدایتکار ابھی گرفتار نہیں ہوئے۔

ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کونسلر کا گرفتار نہ ہونا کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو بے بس کر دیا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عمران خان کی سونامی کے پی کو دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اے پی ایس کے شہداء کے وارث ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے عوام کے دکھوں پر مرہم رکھے گی۔ آصف علی زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی اس لئے وہ پختون عوام کے دل کی آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں شدت پسندوں کو شکست مل چکی اب شدت پسندوں کی باقیات کو شکست دینی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 20:01:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں