Live Updates

عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننا یا نہ ماننا حکومت کی مرضی ہوتی ہے، وقت آنے پر قومی مفادات پر فیصلہ کرینگے‘ رانا ثناء اللہ

کلبھوشن کیس قانون مطابق فیصلہ ہوا ، عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی‘بھارت کے غلط پروپیگنڈہ میں اپوزیشن جما عتیں بھی شامل ہو گئی ہیں وہ کوئی نہ کوئی منفی پروپیگنڈہ کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں‘آرمی چیف کے بیان کو مثبت میں انداز میں لیاجائے منفی انداز میں لے جانا درست نہیں ‘ پنڈی کے شیطان کوریاست کے خلاف بات کرنے سے پہلے سوچنا اور شرم کرنی چاہیے‘ عمران خان سکیورٹی تھریٹ نواز شریف کو قرار دیتے ہیں تو وہ پہلے بیان حلفی پر لیا جانیوالا پلاٹ واپس کرے‘عمران خان شارٹ کٹ سے وزیراعظم بننا چاہتا ہے،اس کے دور دور تک امکانات نہیں صوبائی وزیر قانون کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 19:54

عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننا یا نہ ماننا حکومت کی مرضی ہوتی ہے، وقت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننا یا نہ ماننا حکومت کی مرضی ہوتی ہے وقت آنے پر قومی مفادات پر فیصلہ کریں گے‘ کلبھوشن کیس قانون مطابق فیصلہ ہوا ہے عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی‘بھارت کے غلط پروپیگنڈہ میں اپوزیشن جما عتیں بھی شامل ہو گئی ہیں وہ کوئی نہ کوئی منفی پروپیگنڈہ کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں‘آرمی چیف کے بیان کو مثبت میں انداز میں لیاجائے منفی انداز میں لے جانا درست نہیں ‘قومی سلامتی سے امور معاملات کو مثبت انداز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے‘ پنڈی کے شیطان کوریاست کے خلاف بات کرنے سے پہلے سوچنا اور شرم کرنی چاہیے‘ عمران خان سکیورٹی تھرٹ نواز شریف کو قرار دیتے ہیں تو وہ پہلے بیان حلفی پر لیا جانیوالا پلاٹ واپس کرے‘عمران خان شارٹ کٹ سے وزیراعظم بننا چاہتا ہے جس کے امکانات دور دور تک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تمام اداروں کو قومی سلامتی کے معاملات کو دیکھناچاہئے اور کردار ادا کرنا چاہیے ‘عالمی عدالت میں کلبھوشن معاملہ پر دیکھناہے حدود بنتی ہے یا نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی اندھی مخالفت میں اس حد تک بڑھ جاتی ہیں حکومت اور ریاست میں فرق بھول جاتے ہیں پنڈی کا شیطان انتہائی گھٹیا گفتگو کر رہا ہے عمران اور مکار مولوی کی گفتگو قابل مذمت اور قابل افسوس ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018کا سیاسی کریا کرم ہو جا ئیگا پھر سیاست میں بھی نہ رہے الزام تراشی بے ہودگی کی حدود پار کرنا شرمناک ہے نواز شریف عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گا یہ ہمارا جنازہ نکالنا چاہتے تھے جے آئی ٹی میں ان کا جنازہ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج منصوبہ سافٹ لون ہے موٹر وے 28سی30ارب روپے خرچ ہوئے عقل کے اندھوں نے تنقید کی آج موٹر وے کامیاب منصوبہ گردانا جاتا ہے ڈیڑھ سو ارب والی اورنج والی ساڈھے چار سو ارب قیمت ہو گی جس کے تحت ساڈھے پانچ لاکھ لوگ سفر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے اورنج پر عدالت درست فیصلہ کرے لیکن اگر روٹ تبدیل ہوا تو لاگت میں اضافہ ہو گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات