خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی کاروائی، متعدد دہشت گرد جہنم واصل

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 مئی 2017 19:02

خیبرایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی2017ء) خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی کاروائی کے دوران متعدد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کے بمبار طیاروں کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ بمباری کے دوران متعدد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ جبکہ دہشت گردوں کے کئی محفوظ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔