Live Updates

نوازشریف تمہیں لوگوں کیلئےسوشل میڈیاکی آزادی کودبانےنہیں دینگے،عمران خان

پاکستان میں اب کمپنیوں کےخاندانوں کی حکومت ہے،یہ کمپنیاں امیراورعوام غریب ہورہاہے،نیوزلیکس پرنوازشریف نےپاک فوج کودنیامیں بدنام کروایا، نوازشریف کےملک سےباہرمفادات کی انکوائری کی جائے،بھارتی تاجرجندال آتاہےاورکلبھوشن کوبچالیتاہے،چیئرمین پی ٹی آئی کاعوامی جلسہ سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 19:02

نوازشریف تمہیں لوگوں کیلئےسوشل میڈیاکی آزادی کودبانےنہیں دینگے،عمران ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف سوشل میڈیاکی آزادی کودبانے نہیں دینگے،نیوزلیکس پرنوازشریف نے پاک فوج کودنیامیں بدنام کروایا، نوازشریف کے ملک سے باہرمفادات کی انکوائری کی جائے،بھارتی تاجرجندال آتاہے اور کلبھوشن کوبچالیتاہے،پاکستان میں اب کمپنیوں کے خاندانوں کی حکومت ہے،پنجاب میں شریف خاندان،سندھ میں زرداری،خیبرپختونخواہ میں اسفند،بلوچستان میں فضل الرحمن اور اچکزئی کی کمپنیاں ہیں،ماضی میں ایسٹ انڈیاکمپنی اور آج شریف کمپنی ہے،یہ کمپنیاں امیراور عوام غریب ہورہاہے، پاکستان سے سالانہ ایک ہزارارب روپیہ چوری ہوکرباہرجاتاہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کوہرطرح کاموسم،زرخیززمین،پانی،پہاڑدیے اور 12موسم دیے۔

(جاری ہے)

لیکن آج کیوں اتنی غربت ہے؟وہ ملک جودنیاکامیرترین ملک بن سکتاتھا۔میں نے پوری دنیادیکھی ہے۔سوئٹزرلینڈمیں صرف پہاڑہیں۔پاکستان کے پہاڑزیادہ خوبصورت ہیں۔نائجیریاملک تیل کے ذخیرے پربیٹھاہے لیکن غریب ہے۔انگریزوں سے پہلے دنیاکا23فیصدجی ڈی پی ہندوستان کاتھا۔

پھرانگریزایسٹ انڈیاکمپنی لے کرآئے۔بنگال انڈیاکاخوشحال خطہ تھا۔نشہ پور سارے برطانیہ سے امیرتھا۔لیکن انگریز200سال کی حکومت کے بعدبرطانیہ امیرترین خطہ جبکہ بنگال سب سے غریب رہ گیا۔پنجاب میں انگریزنے صرف 100سال حکومت کی لیکن پنجاب امیرخطہ رہ گیا۔انگریزوں نے یہاں سے پیسہ کمایااور برطانیہ بھیجا،جس کے نتیجہ میں ہندوستان غریب ہوتاگیا۔

اب ہمارے ملک میں شریف خاندان کی کمپنی ،سندھ میں زرداری ،بلوچستان میں فضل الرحمن،اچکزئی نے کمپنی بنائی ہوئی ہے۔جبکہ خیبرپختونخواہ میں اسفندیارولی نے کمپنی بنارکھی ہے۔یہ پیسہ چوری کرکے باہربھیجتے ہیں۔بلکہ منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔تین سال میں 800ارب منی لانڈرنگ کے ذریعے باہرگیا،منی لانڈرنگ کرکے دبئی میں پراپرٹی بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ امریکی ریسرچ پیپرزکے مطابق پاکستان سے سالانہ ایک ہزارارب روپیہ چوری ہوکرباہرجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی اور جاپان میں نوازشریف ماڈل ہوتاتووہ قومیں تباہ ہی ہوجاتیں،لیکن ان ممالک نے انسانوں پرسرمایہ کاری کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کلبھوشن یادیوبھارتی جاسوس نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچستان اور کراچی میں دہشگردی پھیلاتاتھا۔جبکہ کراچی میں راایک سیاسی پارٹی کی مددکرتی تھی۔انڈیامیں اگرکوئی پاکستانی پکڑاجاتاتوکبھی آئی سی جے نہ جاتے۔

بلکہ انڈیااس کوکب کاپھانسی پرلٹکاچکاہوتا۔انہوں نے کہا کہ نیوزلیکس پرنوازشریف نے پاک فوج کودنیامیں بدنام کیا،غداری کی۔یہ بات آپ کے آفس سے باہر نکلی،نوازشریف پرقوم کواعتمادنہیں رہا۔پھرجندال تاجرآپ کے پاس آیا۔جندال آتاہے اور کلبھوشن کوبچالیتاہے۔تحقیقات کی جائیں کہ نوازشریف کے ملک سے باہرکیاکیامفادات ہیں۔ہندوستان میں آپ کے یاآپ کے بچوں کے بزنس پارٹنرزہیں؟وقت آگیاہے کہ آپ قوم کوسچ بتائیں۔

عمران خان نے خبردارکیاکہ نوازشریف تم نے سوشل میڈیاکی آزادی کونقصان پہنچایا،ایف آئی اے کے ذریعے نوجوانوں کی آوازبندکرنے کی کوشش کی۔ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم سڑکوں پرنکلیں گے،ہمیں ویسے ہی بڑی پریکٹس ہے۔فوج کوبدنام آپ نے کیا۔ہم نے نہیں کیا۔ہمیں اورہمارے نوجوانوں کومجبورنہ کرو۔ہم کسی صورت تمہیں لوگوں کی آوازکودبانے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے کہا کہ ہمیں کے پی کے پولیس کاایکٹ چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات