خیبر ایجنسی ،کسٹم حکام کی کارروائی،پاک افغان بارڈر طورخم پرچاول تھیلوں میں یوریا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی 11سو 76تھیلے برامد

جمعہ 19 مئی 2017 19:24

ٍخیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء)پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم حکام نے یوریا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوریا چاول تھیلوں کے نیچے رکھ کر سمگل کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران ٹرالر سی11سو 76تھیلے برامد کئے، کسٹم حکام کے ذرائع نے بتایا کہ سپر نٹنڈنٹ نعیم خا ن کوجمعہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ پاکستان سے افغانستان کو یوریا سمگل کی جا رہی ہے سپرنٹنڈنٹ نے ایک اسپیشل ٹیم بنائی اور طورخم میں گاڑیوں کی چیکنگ پر مامور کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران ٹرالر نمبر کے بی ایل 63235سے بڑے پیمانے پر یوریا کی بوریاں برامد کر کے سمگلنگ کی کو شش ناکام بنادی یوریا کے تھیلے چاول کے بوریوں کے نیچے مہارت کے ساتھ رکھے گئے تھے جن کی تعداد 11سو76 تھی جس سے کل تقریبا58ہزار 8سوکلو گرام بنتی ہے واضح رہے کہ ا س سے پہلے بھی کسٹم حکام نے متعدد بار یوریا اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی کو ششیں ناکام بنا دی ہیں اور عزم کا اظہار کیا گیا کہ طورخم پر کسٹم حکام کے اہلکار پوری طرح سے چوکس کھڑے ہیں تاکہ کسی قسم کا غیر قانونی کام رونما نہ ہونے پائے ۔