مردان ، عبدالولی خان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ ،مین کیمپس22مئی کو کھول دیاجائیگا

جمعہ 19 مئی 2017 19:01

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) مردان میں مشال خان کے قتل کے بعد سے بندعبدالولی خان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ْ یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی کو کھول دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

یونی ورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی، شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی سے کھلیں گے۔مردان کی عبدالولی خان یونی ورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔

متعلقہ عنوان :