حکمرانوں کی کرپشن ،وسائل کی لوٹ کھسوٹ نے پاکستان کو مقروض ،عوام کو ذلیل و خور کرکے رکھ دیا ہے، قمر زمان کائرہ

اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر چلنے والے حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 19:01

حکمرانوں کی کرپشن ،وسائل کی لوٹ کھسوٹ نے پاکستان کو مقروض ،عوام کو ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ نے پاکستان کو مقروض اور اس کے عوام کو ذلیل و خور کرکے رکھ دیا ہے ،اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر چلنے والے حکمران پاکستان کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے رہنماریاض ناگوری کے ہمراہ اوکاڑہ کے سینئر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے غیر ملکی آقا ئوں کی خوشنودی کے لئے 19کروڑ عوام کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں اور خود قربانی دینے کے بجائے عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنا چاہتے ہیں اگر حکمران اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کردیں اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لے آئیں تو وطن عزیز موجودہ بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے مگر غریب عوام سے کوئی غرض نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیںملک پاکستان کو باصلاحیت اور دیانتدار قیادت کی اشد ضرورت ہے عالمی قوتیں پاکستان کی نظریاتی پہچان کو ختم کرنے کی سازشیں کررہی ہیں،حکومت ہٹ دھرمی اور ضد پر قائم رہی تو عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا ہوا سمندر سٹر کوں پر آئے گا کراچی سے لے کر خیبر تک کے عوام تیاری پکڑ چکے پی پی پی کی کال پر عوام کی حکمرانی سے فیصلہ کن جنگ ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :