جسٹس علی باقر نجفی کی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی مجوزہ وائس چانسلر کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت

جمعہ 19 مئی 2017 18:54

جسٹس علی باقر نجفی کی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی مجوزہ وائس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے لاہورکالج فار وویمن یونیورسٹی کی مجوزہ وائس چانسلرعظمیٰ قریشی کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار غزالہ نورین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے قائم کردہ کمیٹی نے عظمی قریشی کو لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کرنے کی سفارش کی ہے، عظمیٰ قریشی متعلقہ عہدے کے لئے مطلوبہ تعلیم اور تجربہ نہیں رکھتیں لہذا عدالت ان کا نام فہرست سے خارج کرنے کا حکم دے۔

تاہم فاضل جسٹس علی باقر نجفی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :