ہائیکورٹ نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 19 مئی 2017 18:54

ہائیکورٹ نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود کے روبرو درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ آئین پاکستان کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہر ی کا بنیادی حق ہے،چیف انفارمیشن کمشنر کی عدم تعیناتی سے شہریوں کومعلومات تک رسائی حاصل نہیں ہورہی جو کہ آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،چیف انفارمیشن کمشنر کا عہدہ عرصہ تین ماہ سے خالی پڑا ہے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت انفارمیشن کمشنر کی فوری تعیناتی کے احکامات صادر کرے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کاموقف سننے کے بعد درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :