ٹی وی چینلز رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق ہدایت نا مہ ملحوظ خاطر رکھیں،، پیمرا

پیمرا رمضان المبارک کی نشریات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائیگی، ٹی وی چینلز کویاددہانی

جمعہ 19 مئی 2017 18:51

ٹی وی چینلز رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق ہدایت نا مہ ملحوظ خاطر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سٹیلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوا سٹیشنز کو یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ اتھارٹی کی جانب سے مورخہ 3مئی 2017ء کو جاری ماہِ رمضان کی نشریات کے حوالے سے ہدایت نامہ ملحوظِ خا طر رکھیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پیمرا رمضان المبارک کی نشریات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا تاکہ جاری کردہ ہدایات اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہء اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ دورانِ نشریات کسی بھی خلاف ورزی یا پروگرام کے کسی بھی پہلو سے متعلق شکایت موصول ہونے کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002کی دفعات 27، 29اور 30کے تحت فوری کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :