ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ کی اسلام آباد میں کارروائی

نائجیرین باشندہ گرفتار، ملزم امریکن سفارتخانے کے نام پر فراڈ میں ملوث تھا

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 مئی 2017 18:38

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی2017ء) ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ کی اسلام آباد میں کارروائی کے دوران نائجیرین باشندہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے اسلام آباد میں کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران ایک نائیجیرین باشندا گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم امریکی سفارتخانے کے نام پر فراڈ میں ملوث تھا۔ نائجیرین باشندے نے دھوکے سے شہری سے 45 ہزار ڈالروصول کیے۔ نائجیرین باشندے کو اسلام آباد میں ایف 10 مرکز سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :