ایل ڈی اے کا غیر قانونی سکیموں کے خلاف آپریشن ‘ نو سکیموں کا انفراسٹکچر مسمار

جمعہ 19 مئی 2017 18:48

ایل ڈی اے کا غیر قانونی سکیموں کے خلاف آپریشن ‘ نو سکیموں کا انفراسٹکچر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیوٹ ہائوسنگ سکیم کے عملے نے کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں واقع غیر قانونی پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے نو سکیموں کی چاردیواریاں‘ گیٹ‘ سیورج سسٹم اور سٹرکیں مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

ان سکیموںمیںمدینہ گارڈن‘ الکریم گارڈن ‘ النور گارڈن ‘ حاجی پارک‘ قمر ٹائون ‘ ثناء کالونی‘ مسلم ٹائون‘ گلستان حبیبیہ اور العزیز گارڈن شامل ہیں۔