کلبھوشن معاملے میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ، بھارت نے منفی پراپیگنڈا کیا جس میں ہماری اپوزیشن بھی شامل ہو گئی‘رانا ثناء اللہ

اپوزیشن والے اندھی مخالفت میں حکومت اور ریاست میں فرق بھی بھول جاتے ہیں ،پنڈی کے شیطان کی انتہائی گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا دور دور رتک کوئی امکان نہیں ، ہمارا جنازہ نکالنے والوں کا خود جنازہ نکل گیا ، جے آئی ٹی تدفین کریگی‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 18:18

کلبھوشن معاملے میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ، بھارت نے منفی پراپیگنڈا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ کلبھوشن معاملے میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ، بھارت نے منفی پراپیگنڈا کیا جس میں ہماری اپوزیشن بھی شامل ہو گئی ، اپوزیشن اندھی مخالفت میں اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ حکومت اور ریاست میں فرق بھی بھول جاتی ہے ،پنڈی کے شیطان کی انتہائی گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے ،عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا دور دور رتک کوئی امکان نہیں ، سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنے والوں کا خود جنازہ نکل گیا ، جے آئی ٹی تدفین کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کو مثبت میں لیں ،تمام اداروں کو قومی سلامتی کے معاملات کو دیکھنا چاہئے اور کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

عالمی عدالت میں کلبھوشن معاملہ پر دیکھنا ہے کہ حدود بنتی ہے یا نہیں ،سزا دینی ہے یا نہیں ،ٹرائل کورٹ کے کس حد تک قانون مطابق ہے۔

عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننا یا نہ ماننا حکومت کی مرضی ہوتی ہے وقت آنے پر قومی مفادات پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ، بھارت نے غلط پروپیگنڈہ شروع کیا جس میں اپوزیشن شامل ہو گئی وہ کوئی نہ کوئی منفی پروپیگنڈہ کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن والے اندھی مخالفت میں اس حد تک بڑھ جاتے ہیں حکومت اور ریاست میں فرق بھول جاتے ہیں ،پنڈی کے شیطان ،عمران اور مکار مولوی کی گفتگو قابل مذمت اور قابل افسوس ہوتی ہے،پنڈی کے شیطان کو ریاست کے خلاف بات کرنے سے پہلے سوچنا اور شرم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریت کی رائے ہے کہ سزائے موت نہیں ہونی چاہیے جبکہ این جی اوز اور ادارے بھی اس بات پر زور دیتے ہیں سزائے موت کو ختم کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی تھریٹ نواز شریف کو قرار دیتے ہیں تو پہلے بیان حلفی پر پلاٹ واپس کرے وہ شارٹ کٹ سے وزیراعظم بننا چاہتا ہے جس کے امکانات دور دور تک نہیں ہے،2018ء کے انتخابات میں عمران خان کی سیاست کا کریا کرم ہو جائے گا اور نواز شریف عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشی ،بیہودگی کی حدود پار کرنا شرمناک ہے ،یہ سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنا چاہتے تھے لیکن خود کا نکل گیا اب جے آئی ٹی سے تدفین ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ سافٹ لون ہے جو چین کی مدد سے لگ رہا ہے جس سے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں کو لوگ بھی مستفید ہوں گے ۔ پوری امید ہے کہ عدالت اورنج پر درست فیصلہ کرے گی ۔موٹر وے 28سی30ارب روپے خرچ ہوئے ،عقل کے اندھوں نے تنقید کی ،آج موٹر وے کامیاب منصوبہ مانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :