سی پیک کی حمایت کرتے ہیں،مگرآنکھیں بندنہیں کرسکتے،شیخ رشید

ہم گوادرکےنوجوانوں کوبےروزگارنہیں دیکھ سکتے،نوازشریف کےدن گنےجاچکیں ہیں،جلدسیاسی جنازہ نکلےگا۔سربراہ عوامی لیگ کا پی ٹی آئی کےجلسہ سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 18:03

سی پیک کی حمایت کرتے ہیں،مگرآنکھیں بندنہیں کرسکتے،شیخ رشید
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کی حمایت کرتے ہیں،مگرآنکھیں بندنہیں کرسکتے،ہم گوادرکے نوجوانوں کوبے روزگارنہیں دیکھ سکتے،نوازشریف کے دن گنے جاچکیں ہیں جلدسیاسی جنازہ نکلے گا۔انہوں نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کوتجارت کیلئے راستہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

43سال کیلئے یہ زمین چین کودی ہے۔بنکاک ،انڈونیشیاسمیت چین کیلئے ساری دنیاکاراستہ بندہے۔لیکن چین ہمارابھائی ہے۔ہم سی پیک کی حمایت کرتے ہیں۔مگرآنکھیں بندنہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم گوادرکے نوجوانوں کوبے روزگارنہیں دیکھ سکتے۔نوازشریف قوم کوگوادرکے نام پردھوکہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سن لے ہم دوستی چاہتے ہیں لیکن کشمیریوں پرظلم نہیں چاہتے۔نوازشریف نے جندال ملاقات میں غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا۔نوازشریف کے دن گنے جاچکیں ہیں جلدسیاسی جنازہ نکلے گا۔